شمس بلڈر ،محمد الدین میمن الاٹیز سے اربوں بٹور کر فرار
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا مالک الاٹیز کی اربوں روپے لے کر غائب، الاٹیز دربدر، محمد الدین میمن ہر معتدد مقدمات بھی درج، شمس آئیکون اور شمس پرائیڈ نامی منصوبوں پر تعمیراتی کام بند، بکنگ آفیس بھی بند کردی گئی، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے اربوں روپے کا گھپلا سامنے آ گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق دو سال قبل شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے علی پیلس پر شمس آئیکون اور گلستان سجاد میں شمس پرائیڈ کے نام سے گیارہ منزلہ تعمیراتی رہائشی و کمرشل منصوبوں کا آغاز کیا گیا تھا، چند ماہ قبل شمس آئیکون میں پارٹنرز مابین تنازع ہوا جس کے بعد شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک محمد الدین میمن پر باؤنس چیک دینے کے معتدد مقدمات درج کئے گئے اور وہ جیل میں بھی جا چکا، تاہم گزشتہ ایک ماہ سے شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا مالک غائب ہے اور شمس آئیکون میں واقع بکنگ آفیس بند کردی گئی ہے، الاٹیز نے شمس آئیکون کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا، مذکورہ دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا ہے اور الاٹیز کروڑوں روپے کی فائلز لیکر دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق محمد الدین میمن اربوں روپے لیکر غائب ہو چکا ہے ۔