میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایم کیو ایم پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بیان شرمناک ہے، ایم کیو ایم پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، ایم کیو ایم کے دور میں سانحہ بلدیہ فیکٹری اور ٹارگٹ کلنگ عروج پر دیکھی، پولیس اور ینجرز نے شہر میں امن قائم کیا، پولیس نے بہادری سے ہر دفعہ شہر کو دہشت گردوں کے حملے سے بچایا، چاہے وہ کے پی او پر حملہ ہو یا اسٹاک ایکس چینج یا پھر لانڈھی حملہ، اداروں نے مل کر ناکام بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مچھی میانہ روڈ پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا ہے۔ کراچی شہر کو پولیس نوجوان نے بڑی تباہی سے بچایا۔ کراچی پولیس آفس پر حملہ، پاکستان اسٹیک ایکسچینج ہو یا پھر لانڈھی حملہ اداروں نے مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔ ہمارے ادارے دہشت گردوں سے ہر وقت مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آیا تو ہم نے واٹر مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ملیر میں بھی 2 ارب کا پراجیکٹ جلد شروع کررہے ہیں۔ پانی کیلئے حب ڈیم کی اسکیم ہماری تیار ہوچکی ہیں۔اگلے ایک سال کے اندر حب کینال پر کام میں تبدیلی نظر آئیگی۔ میئر کراچی نے کہا کہ کام کرتے ہوئے مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے، میں جب بات کرتا ہوں ہمیشہ کام اور ترقی کی بات کرتا ہوں۔ دیگر ٹائونز چیئرمینز سے بھی کہتا ہو آئیں مل کر کام کرتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کی جانب سے پولیس کے حوالے سے بیان پر کہا کہ ایم کیو ایم کا بیان شرمناک ہے اور وہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کے دور میں اس شہر میں سانحہ بلدیہ فیکٹری جیسے حادثات دیکھے۔ ایم کیو ایم کے دور میں ہی ہم نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ عروج پر دیکھی ۔ اس وقت پولیس اور رینجرز نے مل کر شہر میں امن قائم کیا۔ مرتضی وہاب نے اس موقع پر مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک مجرمانہ بیانیہ ہے ۔ پی ٹی آئی کے بیانیہ کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی ایک کنفیوژ سیاسی جماعت ہے جن کا لیڈر یوٹرن لیتا رہا ہو ان کے دیگر رہنما بھی یوٹرن لے رہے ہیں۔ریاست کو جب نقصان پہنچے گا تو سب کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی پارک کے اطراف کی گلیاں اور سڑکوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ کوشش کرینگے کہ یہاں کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی واضح طور پر مسائل حل کرکے آگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں