میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی پابندیاں ہٹانے سے متعلق اہم خبر دی ہے اور کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوخ شدہ پابندیوں میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے اور مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔ غیرملکی مسافروں پر کورونا پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ مملکت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 4% سے کم ہونے ا ور سعودی آبادی کے تمام ٹارگٹ گروپس (یعنی 12 سال کی عمر کے افراد)کے لیے ویکسینیشن کی شرح 99% تک پہنچ جانے کے بعد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں