میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان

غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ بندی کے قریب پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ قاہرہ مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے جس کے تحت اسرائیل کی فوج غزہ پر مزید حملے نہیں کرے گی اور فلسطینی گروپ حماس اسرائیلی مغویوں کو مرحلہ وار رہا کرے گا۔اسرائیل بھی فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہوگیا ہے ۔ اسرائیلی شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی نہیں روکے گا اور غزہ کے مصر سرحد سے متصل رفح علاقے پر حملہ نہیں کرے گا۔ قاہرہ میں حماس کا وفد اور اسرائیلی حکام موجود ہیں جہاں امریکی اور مصری حکام کی سربراہی میں بات چیت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں