گورنر اسٹیٹ بینک کا ملک بھر میں فنانشل اسکیم کا آغازکرنے کا اعلان
شیئر کریں
کوئٹہ (ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے ملک بھر میں فنانشل اسکیم کاآغاز کوئٹہ سے کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہنرمند خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اسکیم کا بھی آغاز کیاجائیگا ،اس وقت انٹرمارکیٹ انٹرسٹ ریٹ اور پالیسی ریٹ 50سالہ کم ترین سطح پر ہے،بلوچستان بینک سے متعلق تجاویز وزیراعلیٰ بلوچستان کو دی ہے بلکہ مختلف کمرشل بینکوں کی 70نئی برانچیں کھولی جائینگی،اس وقت انٹرمارکیٹ انٹرسٹ ریٹ اور پالیسی ریٹ 50سالہ کم ترین سطح پر ہے، گوادر کی ماہی گیروں کیلئے قرضوں کی فراہمی کے مسئلے پر غور کیاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری اور سیکریٹری خزانہ سے بھی ان کی حکومتی سطح کے مسائل پرتفصیلی بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ بہت جلد ملک بھر میں فنانشل مہم کا آغاز کیاجارہاہے جس کاافتتاح کوئٹہ سے ہوگا ،انہوں نے کہاکہ ہنر مند خواتین کو کاروبار کیلئے بینک آسان اقساط پرقرضوں کی فراہمی ممکن بنائیگی ۔