میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری ،مولانافضل الرحمن ملاقات،تحریک عدم اعتمادپرمشاورت

آصف زرداری ،مولانافضل الرحمن ملاقات،تحریک عدم اعتمادپرمشاورت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی نے استقبال کیا جبکہ سربراہ جے یو آئی کی پوتی نے سابق صدر کو گلدستہ پیش کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت سمیت اتحادیوں سے ہونے والے رابطوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو اعتمادمیں لینے پر بھی اتفاق ہوا، جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر گفتگو کی گئی، اور حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ق لیگ اور جہانگیر ترین گروپ زیر بحث رہا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی، پی ڈی ایم اور پی پی کے درمیان فاصلوں پر گلے شکوے کیے گئے۔واضح رہے کہ آصف زرداری نے سیاسی رابطوں میں پھر تیزی لائی ہے، وہ کل لاہور پہنچیں گے، اور 24 فروری کو سراج الحق سے ملاقات کریں گے، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے بھی کل ملاقات ہوگی۔ذرائع پی پی کے مطابق آصف زرداری وفد کے ساتھ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماں میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوگی، یاد رہے کہ 13 فروری کو ملاقات آصف زرداری کی طبیعت خرابی پر ملتوی کی گئی تھی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں