میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ شرقی توقیر عباس کا ڈیزل، پیٹرول کی مدمیں کروڑوں کا جھٹکا

بلدیہ شرقی توقیر عباس کا ڈیزل، پیٹرول کی مدمیں کروڑوں کا جھٹکا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلدیہ شرقی سپریم کورٹ کے جاری شدہ احکامات کے بر خلاف اقدامات کا غیرقانونی تسلسل جاری اضافی چارج کے حامل افسر ” توقیر عباس ” نے صرف ڈیزل / پیٹرول کی مد میں ادارے کو ماہانہ لاکھوں / کروڑوں کا چونا و جھٹکا لگا رکھا ہے، موصوف بیک وقت دوہرے چارج کے حامل ہیں،ڈائریکٹر سینیٹیشن / ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹر پارکس دونوں اہم ترین شعبوں میں موصوف گھوسٹ ملازمین ” کی مد میں بھی آدھی تنخواہ وصولی کی مد میں بھی ادارے کو ماہانہ لاکھوں کا ٹیکا لگا رہے ہیں جبکہ شہریوں / شہر کیلے صفائی ستھرائی کیلے بھرتی شدہ ملازمین کو غیرقانونی طور پر چھٹی دیکر اپنے عہدے / منصب / اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں تو دوسری جانب شہریوں کو بھی دھوکہ دہی کے مرتکب ہیں ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کے پاس جب سے ڈائریکٹر سینیٹیشن کا عہدہ بلدیہ شرقی / اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس کا منصب ہاتھ لگا اس دن سے لے کر تاحال موصوف نے بلدیہ شرقی کی حدود میں آنے والے پارکس پر غیرقانونی طورپر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ( انٹری فیس / بھتہ ٹیکس ) عاید کردیا ہئے جسکی مد میں ہونے والی آمدنی موصوف ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب گلشن زون اور جمشید زون،کے پارکس میں ” نصب جھولے ” ان سے وصول کی جانی والی ” فیس ” اس مد میں بھی بھاری رقوم ٹھکانے لگانے کا غیرقانونی دھندا بخوبی چلا رہیں ہیں علاؤہ ازیں پارکس میں موجود کینٹین کی مد میں بھی لاکھوں روپے ماہانہ کی آمدنی موصوف کے غیرقانونی اثاثہ جات میں اضافے کا باعث ہیں موصوف کرپشن کے بے تاج بادشاہ گر و کھلاڑی کے طور پر وکٹ کے چاروں طرف کھیل رہیں ہیں اور تاحال کسی بھی ” تحقیقاتی ادارے اور حکام ” کی نظر و ریڈار سے ” غائب / اوجھل ” ہیں ادھر ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق موصوف گلشن زون اور جمشید زون سے پیٹرول و ڈیزل کی مد میں بھی سرکار و ادارے کو ماہانہ لاکھوں کروڑوں کا چونا لگا رہیں ہیں لگ بھگ تقریباً 4000 لیٹر پیٹرول / ڈیزل بھی ٹھکانے لگا رہیں ہیں ادھر انتہائی حیران کن طور پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ اپنے فرائض منصبی / عہدے / منصب / اختیارات سے مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کے مرتکب ہوتے ہوئے خاموشی کا قفل لگائے ہوئے ہیں یا پھر معاملہ اپنا حصہ وصولی کا ہئے ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر میونسپل کمشنر کو گل داؤدی کی نمائش کے زریعے بھی محض عرصہ 5 روز میں لاکھوں ٹھکانے لگائے گئے موصوف کے بارے میں کہا جارہا ہئے کہ بطور ڈائریکٹر سینیٹیشن بھی اپنے منصب / عہدے / فرائض / اختیارات کو ” مال بناؤ پالیسی ” میں تبدیل کردیا تو دوسری جانب بوگس فائلیں / سینیٹیشن / دیگر مد میں بھی اپنے غیرقانونی دھندے چلارہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں