میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف انتخابی حلقوں کا چناؤ،نوازشریف، عمران خان، بلاول اکھاڑے میں

مختلف انتخابی حلقوں کا چناؤ،نوازشریف، عمران خان، بلاول اکھاڑے میں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بڑے سیاسی میچ کے بڑے ٹاکرے میں 49 دن باقی رہ گئے سیاستدانوں نے حلقوں کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔ عمران خان لاہور، اسلام آباد اور میانوالی سمیت تین حلقوں سے انتخاب لڑیں گے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے تصدیق کردی ۔۔ انھوں نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کے سیکریٹری سے ان کے کاغذات چھینے جانے کا دعویٰ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو میدان میں اترنے سے روکا جا رہا ہے۔۔ انھوں نے روپوش رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جلد جمع کرانے کا اعلان بھی کیا ۔ پرویزالہٰی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے قومی اور پنجاب اسمبلی کے تین تین حلقوں سے میدان میں اتریں گے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے لیے لاہور سمیت مختلف حلقوں کا چناؤ کیا گیا۔ نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 اور مانسہرہ سے انتخاب لڑیں گے شہباز شریف کے لیے لاہور اور کراچی سے حلقوں کا چناؤ۔ مریم نواز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے 119 کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی امیدوار ہوں گی ن لیگ کی چیف آرگنائزر کراچی سے بھی الیکشن لڑیں گی۔ حمزہ شہباز لاہور کے حلقے 118 سے انتخابی میدان میں اتریں گے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے 194 سے انتخاب لڑیں گے یوسف رضا گیلانی نے ملتان، علیم خان نے لاہور،جہانگیر ترین نے وہاڑی اور شیخ رشید نے راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، مصطفی کمال نے کراچی کے حلقے این اے دو سو بیالیس اور پی ایس ایک سوگیارہ کا چناؤ کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں