ڈھائی سالہ بچی کاقتل،وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچی کے قتل پر سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ لاہور کے شاہدرہ ٹائون میں چند روز قبل ڈھائی سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کی بعد اس کی مسخ شدہ لاش گزشتہ روزگھر کے قریب سے ملی تھی، لاش ملنے پر بچی کے ورثا اور علاقے کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک کیے رکھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے ۔