میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کردیا، 25دسمبر کو ملاقات ہوگی

پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کردیا، 25دسمبر کو ملاقات ہوگی

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستانی ہائی کمیشن نے کل بھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کردیا جس کے بعد کل بھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے ملاقات کے لیے کل بھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ویزہ جاری کر دیا، ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کا ایک سفارت کار بھی موجود ہوگا ،جبکہ کل بھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات 25 دسمبر کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق کل بھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزہ کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں بھارت کی درخواست قبول کی۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کل بھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کل بھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں