میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات سندھ، کمیشن مافیا کا سرپرست سرکاری املاک پر قابض نکلا

محکمہ اطلاعات سندھ، کمیشن مافیا کا سرپرست سرکاری املاک پر قابض نکلا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) محکمہ اطلاعات سندھ میں کمیشن مافیا کے سرپرست و ڈائریکٹر اشتہارات کی جانب سے سرکاری املاک پرکئے گئے قبضے بھی بے نقاب ہونے لگے ، محمد یوسف کابورو کا فلیٹ نمبر 10، GOR-1پر کافی عرصے سے قبضہ برقرار ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سرکاری فلیٹس اور گھروں پر قبضے ختم کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں کمیشن مافیا کاسربراہ و ڈائریکٹر اشتہارات سرکاری پراپرٹیز پر بھی قابض نکلا ہے ،محمد یوسف کابورونے کلفٹن کے جی او آر کالونی میں ایک سرکاری گھر پر 10 برس سے زائد عرصے سے قبضہ کررکھا ہے ، جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نان پالیسی الاٹیز کے متعلق اپنے احکامات میں کہا تھا کہ مذکورہ سرکاری فلیٹس و گھروں سے قبضے ختم کروائے جائیں، لیکن سندھ حکومت اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، سرکاری گھروں پر اشتہاری کمیشن مافیا کے سرپرست محمد یوسف کابورو سمیت دیگرکئی اثر ورسوخ رکھنے والے تاحال قابض ہیں، سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کروانے اور گھروں پر کیے گئے قبضے ختم کراونے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں