میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامیہ کالج کوخالی کرنے پر احتجاج، طلبانے سڑک پرکلاس لگالی

اسلامیہ کالج کوخالی کرنے پر احتجاج، طلبانے سڑک پرکلاس لگالی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلامیہ کالج کو خالی کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.اسلامیہ کالج کے طلباء نے احتجاجی طور پر کالج کے باہر کلاس روم قائم کر کے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کراچی کے تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج کے طلباء کیساتھ مجرمانہ برتاؤ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگر کالج خالی کروایا گیا تو ہم کلاسز باہر لیں گے، ہم کالج پر کسی طور پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،طلباء کی جانب سے قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔طلبا کا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرے اور کالج کو قبضے سے بچایا جائے۔اس حوالے سے اسلامیہ کالج کی ملکیت کا دعوی کرنے والی خاتون حسنیٰ قریشی نے بھی احتجاج میں شرکت کی ، حسنی قریشی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج تعلیمی مقاصد کے لیئے میرے دادا نے اپنے ساتھیوں کیساتھ کے ایم سی سے لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ہمارے ہی خاندان کے کچھ لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ، یہ کالج ہمیشہ تعلیم سے منسلک رہے گا۔کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہفتے کو بنا کسی تحریری احکامات کے کالج کو خالی کرانا چاہا تھا ، جبکہ کالج کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں