میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے ، عالمگیر

کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے ، عالمگیر

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر نے کہا ہے کہ گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اب طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد اب میر طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے ۔خیال رہے کہ عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے ۔65 سالہ گلوکار عالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائیلاسز کے سہارے چل رہے تھے ۔عالمگیر بیماری کے باعث ڈیڑھ دہائی قبل ہی امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائیلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔15 سال کی عمر میں پاکستان آ کر انہوں نے بطور سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا پاکستان میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں