جلا ئو گھیرائو کیس، پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت دیدی۔پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاس جلا گھیرا کیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔