میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، کراچی کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، کراچی کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ رات بھر شہر قائد کے کئی علاقے کئی گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبے رہے ۔کراچی میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو مقامی فالٹ قرار دے دیا۔ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، بفرزون اور سخی حسن کے اطراف میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ادھر ایف سی ایریا میں 12 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی جبکہ ملیر کھوکھرا پار اور شاہ فیصل کے بیشتر علاقے بھی تاریکی میں کئی گھنٹوں تک ڈوبے رہے ۔ ناگن چورنگی اور فاطمہ جناح کالونی میں بھی کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے زندگی اجیرن کر دی ۔ کے الیکٹرک کے کمپلین نمبر پر اطلاع دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اہلیان کراچی نے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اعلی حکام سے سختی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں