کور کماندرز کانفرنس ،قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے
شیئر کریںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے ۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک میں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے تمام سول اور ملٹری شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے اس موقع پر ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم سب نے امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔