میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا لوجسٹ کا فقدان، آئی سی یو بند

سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا لوجسٹ کا فقدان، آئی سی یو بند

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ/ مسرور کھوڑو ) سندھ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی کے باعث آئی سی یو بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، سول اسپتال حیدرآباد، عباسی شہید اسپتال سمیت مختلف سرکاری اسپتالوں میں اینستھیزیالوجسٹ کی کمی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اسپتالوں میں مریض کو بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی کمی کے باعث آئی سی یو بند ہیں، پچھلے پانچ برس کے دوران کئی ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے کر سرکاری ملازمتیں چھوڑ دیں ہیں، جبکہ بے ہوشی کے ماہرین نے مختلف نجی ہسپتالوں میں کام کرنے کو ترجیح دی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اینستھیزیالوجسٹ کی کمی کی وجہ سے موجودہ ڈاکٹرز پریشان ہیں کیونکہ ان ڈاکٹروں کو ایک دن میں آپریشن کے دوران کئی مریضوں کے ساتھ وقت گزارنا پڑتا ہے، اس حوالے سے حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی یونٹس کو جلد ہی بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کے ذریعے بحال کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں