میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، ایگزیکٹو انجینئر پراونشل بلڈنگ کا ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کروڑوںکا چونا

محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، ایگزیکٹو انجینئر پراونشل بلڈنگ کا ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کروڑوںکا چونا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،پراونشل بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینئر کا ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کا چونا، ڈائریکٹر پلاننگ نے محکمہ فنانس کو لیٹر لکھ دیا، محکمہ صحت سے مشاورت کی بغیر پیسے جاری کئے گئے، لیٹر، ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن نے عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار کو 16 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کردی، رقم الیکٹرک کی مد میں ایم اینڈ آر ٹھیکوں کی مد میں جاری کی گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے شعبہ پراونشل بلڈنگ حیدرآباد کے ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن نے عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا ہے، ذرائع کے مطابق بغیر کسے اخبار میں ٹینڈر کی اشاعت اور بغیر سیپرا ویب سائٹ پر ٹینڈر اپلوڈ کرنے کے ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن نے حیدرآباد کی پانچ ہسپتالوں کوہسار، قاسم آباد، شاہ بھٹائی، پریٹ آباد اور سی ڈی ایف میں الیکٹرک ایم اینڈ آر کی مد میں 22 کروڑ 96 لاکھ کے کام عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار کو دئیے ، حیرت انگیز طور ہر ہسپتال پر 45 ملین رقم مختص کی گئی، قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹز نے ہسپتال کے کاموں کی پی سی بنا کر بھیجنی تھی لیکن ورکس اینڈ سروسز روسز کے ایگزیکٹو انجنیئر نے قواد و ضوابط کو روندتے ہوئے خود ہی کامون کی رقم مقرر کرکے ٹینڈر جاری کردیئے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر محکمہ صحت کی ڈائریکٹر پلاننگ شائستہ جبین نے بتایا کہ ان سے مشاورت کئے بغیر پئسے جاری کرنا غلط ہے جس پر محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے، مذکورہ کامون کی منظوری محکمہ صحت سے مشروط ہے اور اس کیلئے سپروائزری کمیٹی بھی محکمہ صحت کی ہوگی جو کہ کاموں کی نگرانی کریگی، ذرائع مطابق رشید میمن نے 30 فیصد کمیشن کے عوض 16 کروڑ بغیر کام جاری بھی کردیئے ہیں جبکہ سرزمین پر کوئی کام نہیں ہوا، واضع رہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن پر کرپشن کے سنگین کے الزامات ہیں اور وہ خود کو سیکریٹری کا فرنٹ مین گردانتے ہیں، ذرائع کے مطابق عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار اور ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن کی سرپرستی میں مبنی چین نے ٹھیکوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں بھی مختلف ہسپتالوں کی کامون کی ٹھیکے ایوارڈ کرنے میں بھی بڑی پیمانے پر گھپلے کئے گئے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں