کراچی،دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
ہر قائد میں فائرنگ سے دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ازخود نوٹس پر سماعت کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 13 اگست کو ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی جاں بحق ہوئی تھی۔