میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم خاقان کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

دہشت گردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم خاقان کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدر مائیک پنس ترک صدرطیب اردوان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے ملاقاتیں کی ،ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے امریکا ایران اور ترک کے تعلقات سمیت اہم عالمی و علاقائی امور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، چاروں رہنمائوںنے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکا مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کرلیا گیا۔یہ اتفاق رائے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی وزیرخارجہ خواجہ آصف سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور فواد حسن فواد بھی موجود تھے امریکی نائب صدرمائیک پنس نے شاہدخاقان عباسی کی آمد پرشکریہ اداکیا، مذاکرات کے ذریعے دوطرفہ امور کا حل تلاش کرنے کے مقصد کے لیے ایک امریکی وفد اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کرے گا،شاہد خاقان عباسی اور مائیک پینس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم نے امریکا کے نائب صدر کو افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ فریقین نے افغانستان کے مسئلے پر مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا،ملاقات کے دوران امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے اسلام آباد کے ساتھ طویل مدت کی شراکت داری چاہتا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سری لنکن صدرکے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا جبکہ عالمی برادری بھی میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے ،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کومیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے اور پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا، روہنگیا مسلمانوں کیلیے اوآئی سی کومسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں کومیانمارکے دیگرشہریوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کے لیے مناسب حالات پیدا کیے جائیں اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پرتشدد بند کرایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں