ایوانِ صدر نے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں
شیئر کریں
صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔ اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر کہا گیا کہ صدرمملکت کے سیکریٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔ ایوان صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکریٹری مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ ایوان صدر کے مطابق اتوار کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے سیکریٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔ ایوانِ صدر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت کے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، لہذا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر، حمیرا احمد ، کو بطورصدر مملکت کی سیکریٹری تعینات کیا جائے۔ صدر مملکت کے سیکریٹری وقاراحمد کی گزشتہ سال گریڈ 22میں ترقی ہوئی تھی۔ وہ اس سے قبل ایوان صدر میں ہی بطور ایڈیشنل سیکریٹری خدمات سرانجام دے رہے تھے اور صدر مملکت کی خواہش پر ہی انہیں ایوان صدر میں سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔