صدرمملکت کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2022-2023 کی رپورٹ پیش کر دی
شیئر کریں
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے مالی سال 2022-2023 کی رپورٹ پیش کر دی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل مزید موثر بنانے کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے، آڈیٹر جنرل ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل میں بہتری سے ملک میں بہتر گورننس کے فروغ ، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملے گی، آڈیٹر جنرل ادارے کو مزید موثر بنانے کیلئے اہداف کا تعین کریں، آڈیٹر جنرل حکومت کو بہتر گوررننس کے فروغ میں بھرپور مدد فراہم کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بہتر اندرونی کنٹرول، ٹیکنالوجی، آٹو میشن اور عالمی معیار کے مطابق آڈٹ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے کردار کو سراہا۔