میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا ، مزید 40 کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا ، مزید 40 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ضلع شرقی 17 ،ضلع وسطی 8 ، ضلع جنوبی 7 اور ضلع کورنگی میں ڈینگی کے چارکیسزموجود،محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کردی
ڈینگی سے بچائوکے لیے کسی بھی جگہ پرصاف پانی کوجمع ہونے سے روکناہے ،گنداپانی دیگربیماریاں بھی پھیلاتاہے ،ماہرین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے بعد شہر میں مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ضلع شرقی سے 17 ،ضلع وسطی 8 کیسز ، ضلع جنوبی 7 اور ضلع کورنگی سے 4 کیس شامل ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع غربی میں 2 اور ملیر میں بھی 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ رواں ماہ اگست میں کراچی میں 534 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 1807 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے۔مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فورا نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچا ممکن ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں