میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے، شبلی فراز

کورونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے، شبلی فراز

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کیلیے کوششیں کررہے ہیں، مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس طرح کوروناکوشکست دی ایسے مہنگائی کوشکست دیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کابینہ میں ایف اے ٹی ایف بل پربات نہیں ہوئی، ایف اے ٹی ایف کے قوانین پرسیشن آئندہ ہفتے ہوگا ہماری حکمت عملی واضح ہے بل پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، ہم پرامید ہیں کہ ایف اے ٹی ایف بل کوپاس ہوناچاہیے اپوزیشن میں بھی کچھ لوگ ہونگے جوبل کی اہمیت سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط کلچر کو فروغ دیاگیا جسے تبدیل کرنا ناگزیر ہے، تبدیلی کیاہوتی ہے ایک مرحلہ ایک پورا منصوبہ طے کیاجاتاہے، تبدیلی یہ نہیں ہوتی کہ بٹن دبا دیا جائے اورسب تبدیل ہوجائے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریفارمزسے متعلق ایک مرحلہ ہے جوطے کیاجارہاہے، کچھ لوگ ہیں جوتبدیلی کے عمل کو روکنا اور رکاوٹ بنناچاہتے ہیں جن لوگوں کے موجودہ سسٹم سے مفادات ہیں وہ مسائل پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی، آٹے کی قلت پیداکی گئی،مفاداتی گروپ کااقدام تھا، عوام کوتکلیف پہنچانے والے مفاد پرست مافیا کو شکست دیں گے ن لیگ کے دورمیں قابلیت کی بجائے وفاداری کودیکھاجاتاتھا لیکن پاکستان تحریک انصاف تمام رکاوٹوں کوعبورکریگی، پنجاب میں5 آئی جی تبدیل ضرورہوئے،پرفارم نہ کرنیوالاتبدیل ہوگا، حکومت کی صوابدید ہوتی ہے کس افسرکوکہاں تعینات کرناہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں