سندھ حکومت چہیتے وائس چانسلر پر مہربان ۔مجیب صحرائی سندھ مدرستہ الاسلام کراچی کا وائس چانسلر بن گیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت چہیتے وائس چانسلر پر مہربان، دو مرتبہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا وائس چانسلر رہنے والا مجیب صحرائی سندھ مدرستہ الاسلام کراچی کا وائس چانسلر بن گیا، مجیب صحرائی پر کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں،خلاف ضابطہ ترقیوں و تقرریوں، تعمیراتی کاموں میں ہیرا پھیری سمیت سنگین الزامات، مجیب صحرائی کی تقرری کے بعد زرعی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوگئی، وزیراعلٰی سندھ کے قریبی شخصیت کی سفارش پر تسیری بار وائس چانسلر بنایا گیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت چہیتے وائس چانسلر پر مہربان ہے، یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کرنے والی سرچ کمیٹی نے 13 اگست کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے دو بار وائس چانسلر رہنے والے مجیب صحرائی کو سندھ مدرستہ الاسلام مین وائس چانسلر کی طور تقرری کی کیلئے شارٹ لسٹ کیا جس کو وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرتے ہوئے مجیب صحرائی کو سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی قریبی شخصیت کی کہنے پر مجیب صحرائی کو تیسری مرتبہ وائس چانسلر بنایا گیا، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں 2014 ع سے وائس چانسلر کے عھدے پر مقرر مجیب صحرائی پر کرپشن، غیرقانونی بھرتیون ، تقرریون و ترقیون کے سنگین الزامات ہیں اور اس مامرے پر نیب نے بھی تحرک لیا تھا، مجیب صحرائی کی مقرری کے بعد زرعی یونیورسٹی معاشی بحران کا شکار ہوگئی تھی جو کہ اب بھی برقرار ہے، زرعی یونیورسٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے مجیب صحرائی کو وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام کراچی مقرر کرنے والے سندھ حکومت کی فیصلے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔