میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے نے کلفٹن میں سیکڑوں ہرے بھرے پودے کاٹ ڈالے

کے ڈی اے نے کلفٹن میں سیکڑوں ہرے بھرے پودے کاٹ ڈالے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کے ڈی اے کے ناتجربہ کار عملے نے پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران اربن فاریسٹ پارک کیلئے لگائے گئے سیکڑوں مینگروز کاٹ ڈالے۔ اربن فاریسٹ انچارج کے اعتراض پر کام روک دیاگیا۔ عملے کی ناتجربہ کاری یا فنڈز بچانے کی پھرتیاں؟؟ کے ڈی اے کے عملے نے کلفٹن میں تفریحی پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے تین سال میں اگنے والے سینکڑوں ہرے بھرے مینگروز کاٹ ڈالے۔ انچارج اربن فاریسٹ پارک مسعود لوہار کے اعتراض پر کام روک دیا گیا۔مسعود لوہار، انچارج اربن فاریسٹ پارک کا کہنا ہے کہ یہاں کے ڈی اے کوئی تفریحی پارک اور واکنگ ٹریک بنا رہا ہے جس کیلئے گڑھا کھودا گیا تو سیکڑوں درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکے گئے۔ میئر کراچی کے علم میں لایا گیا تو کام روک دیا گیا ہے اربن فاریسٹ پارک کیلئے کھلے سمندر کے کنارے اربن فاریسٹ انتظامیہ کے تحت مینگروز کی کاشت کی گئی تھی۔ مسعود لوہار نے کے ڈی اے کی حرکت کو حماقت قرار دے دیا۔اربن فاریسٹ انتظامیہ نے کے ڈی اے پروجیکٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران مینگروز کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں