میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چند منٹ کی بارش ، ناگن چورنگی، پاور ہائوس کی سڑکیں تالاب بن گئیں

چند منٹ کی بارش ، ناگن چورنگی، پاور ہائوس کی سڑکیں تالاب بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، ناگن چورنگی، پاور ہاؤس اور دو منٹ چورنگی چند منٹ کی بارش کے بعد تالاب بن گئی، بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔گلشن معمار، نیو کراچی، سرجانی، نارتھ کراچی اور گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، نارتھ کراچی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 16.2 ، گلشن حدید اور اورنگی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سعدی ٹان میں 1.5 یونیورسٹی روڈ پر 1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سب سے کم بارش جناح ٹرمینل پر 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس سے قبل شہر میں موسم شدید گرم تھا تاہم بارش کے بعد گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوئی ہے۔دوسری جانب شہرقائد میں بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ بیشتر علاقوں میں پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن بھی ٹرپ ہونے سے بجلی معطل ہو گئی۔سرجانی، نیو کراچی،گلستان جوہر، بن قاسم،رزاق آباد، گلشن حدید، بلدیہ کیاطراف کے علاقوں میں بجلی بند ہوئی۔لیاقت آباد، غریب آباد، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، موسی کالونی، خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی، اتحاد ٹان، منگھو پیر، سائٹ، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، پنجاب کالونی، گزری، اختر کالونی ،کشمیر کالونی میں بجلی غائب رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں