میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مارپیٹ کے دوران ناظم جوکھیوقتل ہوا،گارڈکااعترافی بیان

مارپیٹ کے دوران ناظم جوکھیوقتل ہوا،گارڈکااعترافی بیان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کو جام ہاوس کے ویئر ہائوس میں رکھا گیا تھا، جہاں اس پر تشدد بھی کیا گیا، دوسری جانب مقتول کے کپڑے اور موبائل بھی مل گئے ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ جام ہاوس کے ویئر ہاوس سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے، ملزمان نے مقتول پر تشدد کا اعتراف کیا اور موت کی ممکنہ وجہ بھی بتادی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق جام اویس کے گارڈز منیر اور حیدر سب سے پہلے گرفتار ہوئے۔ ناظم کو ڈیرے پر لانے کے بعد جام اویس نشے میں دھت تھا۔ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جام اویس نے ناظم جوکھیو سے معافی مانگنے کا کہا تھا مگروہ نہ مانا، ناظم جوکھیو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جام اویس نے ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر رکھنے اور معاملہ صبح دیکھنے کا کہا تھا۔گارڈرز نے بتایاکہ رات 3 بجے ناظم جوکھیو نے بھاگنے کی کوشش کی، کچھ فاصلے پر ناظم جوکھیو کو پکڑ کر مار پیٹ کی وہ مزاحمت کرتا رہا۔گرفتار ملزمان نے مزید کہا کہ مارپیٹ کے دوران ہی ناظم جوکھیو کی موت واقع ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا، تفصیلی میڈیکل رپورٹ سے مزیدحقائق سامنے آئیں گے، تفتیشی ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے واقعہ کا دورہ کیا۔تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ 164 کے بیان کے بعد مزید 11 ملزمان کے نام مقدمے میں شامل کیئے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات کرنے والی ٹیم کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے ملے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پر پہنچی اور دونوں چیزیں برآمد کیں، جبکہ ملنے والا موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔تفتیش کرنے والی ٹیم نے کہا کہ ناظم جوکھیو کا موبائل اور کپڑے فرانزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔لیبارٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔ تحقیقاتی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی۔جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیش بھی سامنے آئی۔ مقتول کی آڈیو اور وڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقدمے میں ایم پی اے جام اویس سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں