میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکائونٹس افسرشیر محمد چانھیوکے کروڑوں کے اثاثے منظر عام پر آگئے

اکائونٹس افسرشیر محمد چانھیوکے کروڑوں کے اثاثے منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

میرپورخاص سول اسپتال میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے اکائونٹس افسرشیر محمد چانھیوکے کروڑوں روپے کے اثاثے منظر عام پر آگئے، اینٹی کرپشن نے تحقیقات تیز کردی، محکمہ صحت سندھ اکائونٹس افسر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگیا۔ اینٹی کرپشن سندھ میںمیرپورخاص سول اسپتال میں ادویات کی خریداری میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہے، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ہری چند اور اکائونٹس افسرشیر محمد چانہیو کوبیان ریکارڈ کروانے کیلئے اینٹی کرپشن سندھ کے افسران نے نوٹس جاری کردیے ہیں، سیکریٹری صحت سے میرپورخاص سول اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے ایم ایس ڈکٹر ہری چند اور اکائونٹس افسر شیر محمد چانہیوسے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن کے افسران کا کہنا ہے کہ شیر محمد چانہیو نے گزشتہ برسوں کے دوران ضلع سانگھڑ میں 60 کروڑ روپے کی مالیت کی 80 ایکڑ زمین، کھپرو میں 9 لاکھ روپے کا ایک مکان، میرپورخاص میں 3کروڑ روپے کی مالیت کے 3 پلاٹ، اپنے آبائی گائوں میں 80 لاکھ روپے کا بنگلہ تعمیر کروایا ہے۔کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے بعد اکائوٹنس افسر شیر محمد چانہیو کا تبادلہ ٹنڈو محمد خان کیا گیا، لیکن شیر محمد چانہیو2 سال بعد میرپورخاص سول اسپتال میں واپس آگئے اورتاحال اکائوٹنس افسرکے طور پر تعینات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں