میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ اسمبلی خطرناک زون میں تبدیل ہورہی ہے ،آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کے کئی ارکان اور اسٹاف کورونا میں مبتلا ہوچکے ، سندھ اسمبلی خطرناک زون کی صورت اختیار کررہی ہے ۔آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، ایس او پیز طے کیے گئے تھے وہ فالو کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کوئی مذاق نہیں ہے ، سب ارکان نے ٹیسٹ کروانے تھے ، یہی صورتحال رہی تو میرے لیے صرف ورچوئل اجلاس کا آپشن ہوگا، گزشتہ اجلاس میں جو کچھ ہو غلط ہوا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بجٹ پر کیسے بحث اور تجاویز آسکتی ہیں جس میں فنانس بل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، طے ہوا پچھلے ہفتے ٹیسٹس کی بنیاد ارکان ایوان میں شریک ہونگے ۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چائولہ نے کہا کہ ہمارے ارکان ایس او پیز کو فالو کررہے ہیں، پچیس فیصد کے لحاظ سے ہمارے ارکان ایوان میں موجود ہیں، آج بھی محکمہ صحت کی ٹیم اسمبلی میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس نے ٹیسٹ کروانے ہیں وہ کروا لیں، بغیر ٹیسٹ کے اجلاس میں کسی کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، پچھلے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کیا کئی ارکان بغیر ماسک کے تھے ۔فردوس شمیم نے کہا کہ حکومتی وزرا کو ویڈیو لنک سے شریک ہونا چاہیے تھا، وزرا کے نہ آنے تک ہم ایوان کا علامتی واک آئوٹ کررہے ہیں۔آغا سراج درانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزرا کے سیکریٹریز ایوان میں موجود ہیں، اس طرح کا رویہ ٹھیک نہیں، پھر ایک ہی حل ہے کہ ورچوئل اجلاس کرے ۔صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے ورچوئل اجلاس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ اپوزیشن ڈکٹیٹ کرے ، یہ ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزی کررہے ہیں۔اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایسے رویہ پر میں ورچوئل اجلاس پر چلا جائوں گا۔صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کہا کہ اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے واک آئوٹ کرتے ہیں، 25 فیصد ارکان ایوان میں موجود ہیں، یہ بہانہ نہیں چلے گا کہ کون کون وزیر موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں