میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹ کیس ،آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں11روز کی توسیع

جعلی اکائونٹ کیس ،آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں11روز کی توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 11روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکائونٹ کیس کی سماعت کی۔10روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرنیب اہلکار آصف زرداری کو لے کر احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے عدالت سے سابق صدر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ14 روز کا جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں؟ آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ نیب کو ایک ہی مرتبہ 90روز کا ریمانڈ دے دیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور آصف زرداری سے اب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔آصف زرداری رپورٹ کا متن سننے روسٹرم پرآئے تو سردار مظفر عباسی نے ان سے پوچھا کہ کیا زرداری صاحب کچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے انہیں جواب دیا کہ نہیں، یہ صرف سننا چاہتے ہیں جوان کے بارے میں لب کشائی کی جا رہی ہے ۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ یہ سننا چاہتے ہیں کہ کون کون سی باتیں نیب کو پتہ چل چکی ہیں۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ سننا چاہتے ہیں کہ نیب کون کون کون سی باتیں گھڑ رہا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ہم کچھ گھڑنہیں رہے بلکہ تفتیش میں سامنے آنے والی باتیں بتا رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ نیب کو ایک ہی مرتبہ 90روز کا ریمانڈ دے دیں تاہم احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 2جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم کردیا۔واضح رہے کہ آصف زرداری کو ضمانت مسترد ہونے پر 10 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ احتساب عدالت نے 11 جون کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے آصف زرداری کو نیب کے حوالے کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں