میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی تھرپارکر میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پیپلزپارٹی تھرپارکر میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر میں اندرونی اختلافات، ضلع صدر انجینئر گیانچند کو ہٹانے کا امکان، 2 گروپوں نے اپنا امیدوار لانے کیلئے کمر کس لی، خصوصی معاون دوست محمد راہموں اور ڈاکٹر منوج کمار ملانی صدارت کیلئے مضبوط امیدوار، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی تھرپارکر میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر کے صدر انجینئر گیانچند کو ہٹا کر نیا صدر لانے کیلئے باتیں حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے 27 فروری سے شروع لانگ مارچ سے پہلے ضلع صدر تبدیل کردیا جائیگا، جبکہ اپنا امیدوار لانے کیلئے دو طاقتور سیاسی گروپوں نے کمر کس لی، پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر میں ایم این اے مہیش ملانی اور کچھ عرصہ پہلے پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر رکن سندھ اسمبلی اور معاون خصوصی بننے والے ارباب لطف اللہ اہم اثر رسوخ رکھنے والے سیاسی رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے مہیش ملانی کے قریبی رشتے دار سابق میونسپل چیئرمین منوج ملانی اور سابق ایم پی اے، معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر کے جرنل سیکریٹری دوست محمد راہموں بھی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تھرپارکر کے ملانی خاندان کو پیپلزپارٹی میں قدر کے نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایم این اے مہیش ملانی نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف جیل سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑ چکے ہیں، تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کو منظم و مضبوط کرنے میں ملانی خاندان کا اہم کردار ہے۔ واضع رہے کہ پیپلزپارٹی تھرپارکر کے موجودہ صدر انجینئر گیانچند نے جی ڈی اے کے رہنما ارباب غلام رحیم کے سامنے مسلسل انتخابات لڑتے رہے ہیں اور مشرف دور میں بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں