میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملے۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردارپر قوم کو فخرہے، آپ کی قیادت میں فوج سیکیورٹی چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں