میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ٹیکس چوروں کے خلاف نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو متحرک ہو گئے ، نادرا نے ایف بی آر کو 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا فراہم کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق نادرا کا ڈیٹا تھری ڈی ہے اور سب کچھ بتائے گا۔بتایا گیا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر کارروائیوںکی تیاریاں جاری ہیں۔ نادرا کی جانب سے مہیا کیے جانے والے ڈیٹا میں بیرون ملک سفرکرنے والوں اور پوش علاقوں میں رہائش پزیر افراد کے نام شامل ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خط کے ذریعے ڈیٹا طلب کیا تھا جس میں بے نامی جائیدادوں، پلازے اور دُکانوں کے مالکان کے نام پوچھے گئے تھے جو نادرا کے بھجوائے گئے ڈیٹا میں شامل ہیں۔ ایف بی آر، نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا پر کارروائی کر سکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں