میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ایچ ڈی اے سہیل عہدے سے فارغ

ڈی جی ایچ ڈی اے سہیل عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) روزنامہ جرات کی خبروں پر ایکشن، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد سہیل خان عہدے سے فارغ، سہیل خان کا اسٹاف ادارے کی اہم فائلیں بھی ساتھ لیکر گیا، ڈی جی نے جاتے جاتے ادارے کو دیوالیہ کر گیا، کروڑوں روپے کی ادائیگیاں، اکائونٹس خالی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کی انتظامی و مالی بحران کی مسلسل خبریں روزنامہ جرات میں شایع ہونے کے بعد سندھ حکومت نے ڈی جی سہیل خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفیکیشن نکالتے ہوئے سہیل خان کو ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآباد کے عہدے سے فارغ کرکے واپس ملیر ڈوولپمینٹ اتھارٹی بھیج دیا ہے جہاں پر وہ پہلے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر مقرر تھے، ذرائع کے مطابق ڈی جی سہیل خان کا پرنسل اسٹاف این او سیز سمیت ادارے کی اہم فائلیں بھی اپنے ساتھ لیکر گیا ہے، سہیل خان کی بطور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرری کے بعد ادارہ ترقیات حیدرآباد مسلسل انتظامی و مالی بحران کا شکار ہو چکا تھا، سہیل خان کی ادارے میں اکھاڑ پچھاڑ اور کراچی سے تبادلہ کرکے ایچ ڈی اے میں لگائے افسران کو کئے عہددون سے نوازا گیا جس کے باعث ادارے کا انتظامی ڈہانچہ مفلوج ہوکر رہ گیا تھا، 2 ہزار سے زائد مستقل و ورک چارج ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے کے باعث سراپا احتجاج تھے جبکہ ضلع و ڈویڑنل انتظامیہ بھی سہیل خان کے رویے نالاں تھی، سہیل خان نے جاتے جاتے ادارے کو دیوالیہ بھی کردیا اور ذرائع کے مطابق مختلف کاموں کے مد میں ٹھیکیدارون کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں جس کے باعث ادارہ دیوالیہ ہو چکا ہے اور تمام اکائونٹس خالی ہو چکے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں