میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کوگالیاں دینے والے عمران خان کوتھوڑی شرم توآئی ہوگی ،مریم نواز

الیکشن کمیشن کوگالیاں دینے والے عمران خان کوتھوڑی شرم توآئی ہوگی ،مریم نواز

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب والے اگلے انتخابات میں حساب چکتا کردیں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چورہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے، پنجاب والے اگلے انتخابات میں حساب چکتا کردیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والے عمران خان کو تھوڑی شرم تو آئی ہوگی،مگرکہاں!


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں