میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی صوبائی چیف سیکریٹریز کی میٹنگ میں آٹے اور چینی کی سپلائی میں تعطل نہ آنے کی ہدایت

وزیراعظم کی صوبائی چیف سیکریٹریز کی میٹنگ میں آٹے اور چینی کی سپلائی میں تعطل نہ آنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں پاکستان کے عوام کو مہنگائی نے شدید متاثر کیا ،اولین ترجیح عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا ہے،وزیراعظم نے رمضان المبارک کیلئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے کر دی ہے چینی ستر روپے فی کلو ملے گی ، ریلیف پورے پنجاب کیلئے ہوگا،صوبوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم خود بھی اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر مانیٹرنگ پرائس میکنزم کی کمیٹیاں بن چکی ہیں، ہر دو روز بعد وزیراعظم ان کمیٹیوں سے بریفنگ لیں گے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، وزیراعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان کے عوام کو مہنگائی نے شدید متاثر کیا، حکومتی اتحادیوں کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ بطور قوم جس طرح سے ہم نے چار سال گذارے، سب کے سامنے ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کابینہ کو ایل این جی اور پٹرولیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے کم کر کے 400 روپے کر دی ہے، یہ ریلیف پورے پنجاب کیلئے ہوگا، چینی رمضان بازار اور یوٹیلٹی سٹورز میں 70 روپے فی کلو ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی چیف سیکریٹریز کی میٹنگ میں وزیراعظم نے آٹے اور چینی کی سپلائی میں تعطل نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چینی کی پورے ملک میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، وزیراعظم نے رمضان کے مہینے میں ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم خود بھی اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر مانیٹرنگ پرائس میکنزم کی کمیٹیاں بن چکی ہیں، ہر دو روز بعد وزیراعظم ان کمیٹیوں سے بریفنگ لیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جہاں اس سبسڈی کے فوائد میسر نہیں آئیں گے وہاں فوری طور پر کارروائی ہوگی تاکہ پاکستان کے عوام اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں