پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپناچاہتی ہے ،بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔