میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے پریشر زیادہ ہوتا ہے ،مصباح الحق

چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے پریشر زیادہ ہوتا ہے ،مصباح الحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔مصباح الحق نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز اچھی رہی تھی، پاکستان ٹیم کا مومینٹم اچھا بناہوا ہے ، زمبابوے میں بھی اس کو برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہمارے پاس غلطیوں پر قابو پانے کا اچھا موقع ہے ، زمبابوے بغیر پریشر کے ہی میدان یں اترے گی ، ہوم کنڈیشن میں اس وقت زمبابوے ہے ، اس کو یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے ۔ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ جنوبی افریقا سے کنڈیشنز مختلف ہیں، ہوسکتا ہے کہ پچز یہاں پاکستان سے ملتی جلتی ہوں، ٹیم کامبی نیشن ایسا بنائیں گے کہ روٹیشن بھی ہو، چانسز بھی ملے اور سیریز بھی جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ساتھ کس کامبی نینش میں جانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں