سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
شیئر کریں
ا (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کا چارج دے دیا گیا، انجینئر فدا زرداری ضلع بدین، انجینئر فراز طاہر ضلع جامشورو و ٹنڈو محمد خان، جمیل چانڈیو تعلقہ سٹی حیدرآباد، غلام سرور رند ضلع سجاول، جنید آرائیں تحصیل لطیف آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر، کئی بلڈنگ انسپکٹرز کے تبادلے و تقرریاں، ڈائریکٹر جنرل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز بنا دیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر فدا زرداری کو ضلع بدین، انجینئر فراز طاہر کو ضلع جامشورو اور ٹنڈو محمد خان، انجینئر جمیل چانڈیو کو تعلقہ سٹی حیدرآباد، غلام سرور رند کو ضلع سجاول، انجینئر جنید آرائیں کو تحصیل لطیف آباد، انجینئر شہاب الدین بھٹی کو ضلع مٹیاری، انجینئر نعیم کھوکھر کو ضلع ٹنڈوالہیار، انجینئر عبدالسلام جمالی کو تحصیل سیہون، مانجھند ضلع جامشورو ،انجینئر عمیر مہیسر کو یونٹ نمبر 5 سے 8 تحصیل لطیف آباد، انجینئر اللہ بخش گورچانی کو یونٹ نمبر 2،4 اور 9 تحصیل لطیف آباد، انجینئر سجاد چانڈیو کو تحصیل دیہی حیدرآباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ بلڈنگ انسپکٹرز کی بھی تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔