صائمہ بلڈر کے ذیشان ذکی کے گرد گھیرا تنگ
شیئر کریں
صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا میں گھپلوں کا انکشاف، صائمہ ریورا کا ریکارڈ طلب، اسکیموں میں سرکاری زمین، لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری اور دیگر معاملات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذرائع، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی حیدرآباد میں دو رہائشی اسکیموں صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا میں سرکاری زمین شامل ہونے ، لے آوٹ پلان میں ہیراپھیری، ایکسٹرا یونٹس تعمیر کرنے سمیت قواعد و ضوابط کے خلاف این او سیز جاری ہونے والے معاملے پر اینٹی کرپشن نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں رہائشی منصوبوں پر متعدد شکایات کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے بعد مختلف تنازعات میں گھرے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان ذکی کے گرد گھیرا تنگ ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ کراچی میں جاری منصوبوں تک بڑھانے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ذیشان ذکی کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت بعض حساس نوعیت کے الزامات بھی موجود ہیں، جس کی بعض اداروں میںتفتیش کو چمک دکھا کر التواء میں ڈالا گیا ہے، جس پر آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔