میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے کے معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس کے سپرد

ایس بی سی اے کے معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس کے سپرد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، تمام معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس کے حوالے، عدنان شاہ بخاری 12 سال سے ایس بی سی اے کے سیاہ و سفید کے مالک، سندھ حکومت کی سابق طاقتور افسر کی پشت پناہی، ریجنل ڈائریکٹر سمیت تمام افسران عدنان شاہ کے سامنے بے بس، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں گذشتہ 12 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ بخاری کا راج ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ سمیت ایک منظم چین عدنان شاہ بخاری کی سرپرستی میں ایس بی سی اے کے تمام معاملات کنٹرول کرتی ہے، عدنان شاہ بخاری کی چین کے سامنے ریجنل ڈائریکٹر سمیت تمام افسران بے بس دکھائے دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری سندھ حکومت کی سابق طاقتور افسر کے قریبی رشتے دار ہیں اور جو متعدد کرپشن کے مقدمات کے باعث ملک سے فرار ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے سابق طاقتور افسر کی چین ابھی تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں موجود ہے اور عدنان شاہ مذکورہ شخصیت کی چین و پشت پناہی کے باعث ایس بی سی اے حیدرآباد کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں تمام پروجیکٹس کی منظوری و منسوخی عدنان شاہ بخاری کے بغیر ناممکن ہے اور عرس ڈاوچ سمیت 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز عدنان شاہ بخاری کی چین کا حصہ ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کاشف سسٹم کے نفاذ کے بعد عدنان شاہ بخاری کو کراچی بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ کچھ عرصے میں دوبارہ ایس بی سی اے حیدرآباد میں تعینات ہوگئے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں