میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہو چکے ہیں، ضروری ہے کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج تیار کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر فری اینڈ فیئر انتخابات کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے بھی انتخابات میں دھاندلی کی خبر دے دی ہے۔ اب ضروری ہے کہ ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ حکومت چل سکتی ہے جو عوامی مینڈیٹ لے کر آئی ہو، ہم 180 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل سے ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے، مخصوص نشستوں کے لیے کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی تھی۔ اب ہم الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں