میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم نے کابینہ میں شمولیت کے لیے پر تولنا شروع کر دیے

ایم کیو ایم نے کابینہ میں شمولیت کے لیے پر تولنا شروع کر دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ڈی ایم کی ضمنی انتخابات سے دستبرداری کی شرط قبول کر لینے کے بعد ایم کیو ایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت کے لیے پر تولنا شروع کر دیے خالد مقبول صدیقی کی وطن واپسی پر ایم کیو ایم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کو کراچی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے پر سندھ کابینہ میں شامل ہونے اور 2 وزارتیں دینے کی پیشکش کی گئی تھی جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوی کی جانب سے بھی ایم کیو ایم کو 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم بیرون ملک روانگی سے قبل ہی تمام سینیئر ڈپٹی کنوینرز کو یہ ہدایات دیکر گئے تھے کہ وہ جلد ہی ان انتخابات سے دستبرداراری کا اعلان کر دیں تاہم گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات سے دستبرداراری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میں اندرانی سطح سندھ کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق مشاورت شروع ہو چکی ہے ممکنہ طور پر خالد مقبول صدیقی کی وطن واپسی پر ایم کیو ایم کی جانب سے اہم فیصلے لیے جانے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں