میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساہیوال واقعہ پر پریشان ہوں،جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد کارروائی ہوگی،وزیر اعظم عمران خان

ساہیوال واقعہ پر پریشان ہوں،جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد کارروائی ہوگی،وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ساہیوال واقعہ پر پریشان ہوں ، جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد کارروائی ہوگی ،متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساہیوال میں ہفتہ کو پیش آنیوالے واقعے کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہاکہ اپنی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاںکھاتے دیکھنے والے بچوں کی حالت دیکھ کر وہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایسی صورتحال کسی بھی والدین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے تاہم قانون کے سامنے جواب دہ ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ آتے ہی فوری کارروائی کی جائے گی، اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور واقعے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ اس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ذیشان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ کار میں سوار خاندان کے افراد بھی گولیوں کا نشانہ بنے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں