میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نے انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال کا پردہ فاش کردیا، شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111ویں نمبر پر پہنچ گیا۔بھارت دیگر ممالک کے مقابلے میں چین اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، دونوں ممالک کے پوائنٹس 2020 انڈیکس میں بالترتیب 129 اور 139 ہیں۔امریکا اور برطانیہ فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنگ سے متاثرہ ملک شام فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی میں 17 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی، بھارت کو اس حوالے سے 6.43 پوائنٹس ملے۔رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں جبکہ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی عوامی تحفظ کے مطابق دئیے جاتے ہیں۔امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے انڈیکس پوائنٹس نظام قانون کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر دئیے جاتے ہیں، انسانی آزادی کی بہترین صورت حال میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں