میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں کالج طلبا کے ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے

بھارت میں کالج طلبا کے ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کے شہر بنگلورو کا انجینئرنگ کالج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کے انجنیئرنگ کالج میں ایک ثقافتی پروگرام جاری تھا کہ اس دوران ایک لڑکی اور 2 لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو کالج میں وائرل ہوگئی جس کے بعد تینوں طلبہ کے خلاف بنگلوروں کے مراٹھا بلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ تینوں طلبہ کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم انہیں بغیر پیشگی اطلاع شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ رواں برس 14 اگست کو بھی بنگلورو ہی میں کلب ہاؤس نامی ایک مقامی ایپ پر پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے تھے۔ اس ایپ کے ممبران نے 14 اگست کو اپنے ڈی پی پر پاکستان کا پرچم لگایا تھا بلکہ قومی ترانہ بھی بجایا تھا۔ پولیس نے اس پر 2 طلبہ کو حراست میں لے لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں