معروف گلوکار عالمگیر کاکڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
معروف گلوکارعالمگیر کا امریکا میں گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کا آپریشن کامیابی سے ہوگیا۔عالمگیر نے سوشل میڈیا پرکڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد اپنی تصویر بھی جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں دعاؤں کے لیے انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیاہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عالمگیرکاکہنا تھاکہ کامیاب آپریشن کے بعد اب ان کی طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر صحت یابی کی دعائیں کرنے پرمداحوں کا شکریہ اداکیا ہے ۔خیال رہے کہ لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے 65 سالہ گلوکار عالمگیر گزشتہ کئی سالوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔