میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ شہباز وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے پر درخواست ضمانت خارج

حمزہ شہباز وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے پر درخواست ضمانت خارج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے پر درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔حمزہ شہباز اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ پیش ہوئے۔بینچ کے استفسار پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز کیخلاف تین مختلف الزامات کی تحقیقات ہو رہی لیکن اب تک حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلیے کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔نیب کے جواب پر بینچ نے حمزہ شہباز کے وکیل سے پوچھا کہ وارنٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں درخواست ضمانت کس طرح قابل پیشرفت ہے۔
اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے جواز پیش کیا کہ حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر ہیں،کوئی بات چھپائی نہیں اور نیب میں پیش ہو رہے لیکن خدشہ ہے کہ نیب بتائے بغیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی گرفتار کر سکتا ہے۔وکیل نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت وارنٹ گرفتاری کے اجرا ء کے لیے ناصرف ملزم کو جواز پیش کرنا ضروری ہے بلکہ عدالت سے رجوع کرنے کی مہلت بھی دی جانی چاہیے ۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہدایت کی کہ حمزہ شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے پہلے انہیں جواز پیش کیے جائیں ۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں