میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن توہین آمیز ریمارکس کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

الیکشن کمیشن توہین آمیز ریمارکس کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے کیس میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ بھی جاری کیے، فواد چوہدری کو بھی 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرکیس سننے والے جج کی تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت جج تعیناتی کو درست قرار دے دیا۔اس کے علاوہ جیل ٹرائل کے خلاف بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 27 جون 2023 کا جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی میں کوئی قانونی سقم نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں